گوجرانوالہ: دکانداروں‌ کی لڑائی میں‌ ڈنڈوں‌، سوٹوں کا استعمال، دکانوں‌ کے شیشے توڑ دیئے، 4 افراد زخمی

Last Updated On 07 November,2019 10:04 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں دکان کے آگے سٹال لگانے پر دکاندار آپس میں دست و گریباں ہو گئے، ایک دوسرے پر نہ صرف ڈنڈوں سے حملہ کر دیا بلکہ کرسیاں بھی چلا دیں، جھگڑے میں چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ باغبانپورہ گھنٹہ گھر کے قریب دکاندار سٹال لگانے پر آپس میں جھگڑ پڑے، پہلے تو تلخ کلامی ہوئی پھر نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی۔ ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے وار کرتے رہے، دکانوں کے شیشے توڑ دیئے، تسلی نہ ہوئی تو کرسیاں چلانا شروع کر دیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

بعدازاں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں، پولیس کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔