گوجرانوالہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، عارضی سٹالز، غیر قانونی عمارتیں مسمار

Last Updated On 07 November,2019 09:59 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) میرا گوجرانوالہ مہم کے تحت انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا، جی ٹی روڈ سمیت شہر کی اہم شاہرات کے اطراف قائم پختہ تھڑے، عارضی سٹالز اور غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کردیا۔

گوجرانوالہ کے بازاروں، مارکیٹوں اوراہم شاہراہوں پر تجاوزات مافیا نے طویل عرصہ سے پنجے گاڑ رکھے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا، میونسپل کارپوریشن نے ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 1700 مقامات سے پختہ اور عارضی سٹالوں کو ہٹا دیا جبکہ 300عادی قبضہ مافیا کو بھاری جرمانے کیئے گئے جس سے شہری بھی انتظامیہ کی کاوش سے مطئمن نظر آئے۔

انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ میرا گوجرانوالہ مہم کے تحت شروع کئے گئے آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔