عزیز میاں قوال کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس ہو گئے، قوالیاں آج بھی منفرد

Last Updated On 05 December,2019 06:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قوالی کی دنیا میں شہنشاہ قوال عزیز میاں قوال کا کوئی ثانی نہیں اور اسی لیے دنیائے فانی سے رخصت ہوئے 19 برس بیت جانے کے باوجود بارعب آواز کے مالک قوال کی قوالیاں آج بھی منفرد انداز کے باعث بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قوالی کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں قوال کا منفر د انداز ہی انکی پہچان بنا اور اسی لیے بارعب دلکش آواز کے مالک قوال کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر شہنشاہ قوال کا لقب دیا گیا۔

 

انکی قوالی تیری صورت، مجھے آزمانے والے، اللھ جانے کون بشر ہے اور نبی نبی یا نبی آج بھی بے حد پسند کی جاتی ہے جس کی وجہ سے نامور قوال نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

عزیز میاں قوال کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے انیس برس بیت چکے ہیں اور انکے بیٹے اپنے والد کی قوالیوں سے ہی اپنی شناخت بنانے میں مصروف ہیں ۔

عزیز میاں قوال کو وصیت کے مطابق ملتان میں انکے مرشد طوطاں والی سرکار کے پہلو میں دفن کیا گیا جہاں پر ہر سال محفل سماع بھی سجائی جاتی ہے۔
 

Advertisement