اکشے کمار کا اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ کیلئے پیاز والی بالیوں کا تحفہ

Last Updated On 14 December,2019 09:57 am

ممبئی: ( روزنامہ دنیا) بالی ووڈ سٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنّہ کو پیاز کی بالیوں کا تحفہ دیکر ان کا دِل جیت لیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جس کے بعد اس کی چوری اور لوٹ مار بھی شروع ہو چکی ہے۔ ٹوئنکل کھنہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی جانب سے دئیے جانے والے تحفے  پیاز کی بالیوں  کی تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئنکل نے تحفے کو بے حد پسند کرتے ہوئے لکھا کہ بعض اوقات یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہی آپ کے دِل کو چھولیتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بھی دل کھول کر اس تحفے پر تبصرے کر رہے ہیں۔