سویرا ندیم ڈراموں میں اصل تھپڑ مارنے اور کھانے کی قائل

Last Updated On 15 December,2019 10:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ سویرا ندیم نے انکشاف کیا ہے انہوں نے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں عائزہ خان کو بھی اصل میں تھپڑ مارا تھا۔

سویرا ندیم نے کہا کہ میں ڈراموں میں جھوٹ موٹ کا تھپڑ مارنے اور کھانے پر یقین نہیں رکھتی، میں کوئی کام بھی کام مصنوعی طور پر کرنے کی قائل نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ سویرا ندیم ٹی وی ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں شہوار کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں اور گزشتہ قسط میں ان کا عائزہ خا ن کو مارے جان والا تھپڑ سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے مہوش کا کردار ادا کرنے والی عائزہ خان کو اصل میں تھپڑ مارا تھا اور میں ڈراموں میں اصل تھپڑ کھانے اور مارنے پر ہی یقین رکھتی ہوں۔

 

Advertisement