2020ء: فنکاروں نے بھی قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیدی

Last Updated On 01 January,2020 07:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سال 2020ء کے آغاز پر پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے مداحوں اور قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیدی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے مداحوں سمیت سب کو نیا سال مبارک ہو۔ دعا ہے رواں سال سب کے لیے مہربان ہو۔

ٹویٹ پر انہوں نے مزید لکھا کہ نئے سال کی آمد پر پیار، رواداری اور سب کی خوشیوں کے لیے دعا گو ہوں۔ میری دعائیں خاص طور پر ان کے لیے ہیں جن کے سال کی شروعات اور اختتام ایک طرح ہی ہوا۔

اداکار ہمایوں سعید اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے خانہ کعبہ میں موجود ہیں اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ ہمایوں سعید نے سالِ نو کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ نئے سال کا آغاز اس مقام سے کریں اور الحمد اللہ اس سال ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔ ہمایوں نے کہا آپ سب اور ہمارے پیارے پاکستان کے لیے دعاؤں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ خدا نئے سال میں ہمیں اپنی لاتعداد رحمت سے نوازے اور نیا سال خوشحالی، محبت اور امن سے بھرپور ہو، نیا سال مبارک۔

اداکارہ مایا علی نے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ سال 2019 بہترین یادوں، تجربات، ہنسی اورآنسوؤں کے ساتھ ان کا بہترین سال تھا۔ لیکن آنے والا سال ان کے لیے اور بھی خاص ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اتنے برسوں تک انہیں اپنی محبتوں سے نوازا۔

علی ظفر نے شاعرانہ انداز میں 2019 کو الوداع اور2020 کو خوش آمدید کہا۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک اسٹائلش تصویر شیئر کی اور لکھا وہ 2020 میں اس طرح قدم رکھنے جارہی ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک بار پھر لوگوں کو یاد دہانی کرائی کہ ٹک ٹاک سے دور رہیں۔

اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ اقرا عزیز نے لکھا امید ہے نئے سال میں ہم سب کے تمام منصوبے پورے ہوں۔

اداکارو گلوکار فرحان سعید نے اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2020 آپ سب لوگوں کے لیے محبتیں اور خوشیاں لے کر آئے۔

اداکارہ عائزہ خان نے 2019 کے یادگاری لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گزشتہ برس کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ان کی زندگی میں کئی معجزات ہوئے جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ہی عائزہ نے کہا کہ بطور بیوی، ماں اور اداکارہ انہوں نے 2019 میں بہت کچھ کیا۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

 

 

 

 

 

Advertisement