لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے خواہش ظاہر کی کہ ڈرامے کی اردو میں ڈبنگ کر کے اسے پی ٹی پر نشر کیا جائے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی وی اردو ڈبنگ کےساتھ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل بہت جلد نشر کرے گا۔
پاکستان ٹیلی ویژن نے معروف ترک ڈرامہ ”ارطغرل غازی“ کی اردو میں ڈبنگ کا سلسلہ رکنے کی تصدیق کردی اور سرکاری ٹی وی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈبنگ رکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’پی ٹی وی فی الحال ”ارطغرل“کی ڈبنگ کے بہترین آپشنز پر کام کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے پسندیدہ ترکش ڈرامے سے متاثر میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا
پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پی ٹی وی پر نہ چلائے جانے کے حوالے سے تمام تر افواہیں بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی وی اردو ڈبنگ کےساتھ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل بہت جلد نشر کرے گا۔
ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل پاکستان ٹیلیوژن پر نہ چلائے جانے کےحوالے سے تمام تر افواہیں بے بنیاد ہیں۔پاکستان ٹیلی وژن کےترجمان کے مطابق پی ٹی وی اردو ڈبنگ کےساتھ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل بہت جلد نشر کرے گا۔ @TurkeyUrdu pic.twitter.com/m8w1fgQ0dk
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 4, 2020
آجکل پاکستان ٹیلیوژن اسلامی تاریخ پرمبنی ترک ڈرامے ارطغرل کی ڈبنگ کے حوالے سے بہترین ٹیم کے انتخاب کے عمل میں مصروف ہے تاکہ ڈرامے کا اصل تاثر برقرار رکھا جا سکے۔@TurkeyUrdu pic.twitter.com/dzEeFYnVvp
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 4, 2020
پاکستان ٹیلیوژن اپنے ناظرین کو ڈرامہ سیریل کی نشریات کے شیڈول کے حوالے سے پی ٹی وی نیوز سمیت پاکستان ٹیلیوژن کےآفیشل ٹویٹر اورفیس بک ڈیجیٹل فورمز پربھی آگاہ کرتا رہےگا ۔@PTVNewsOfficialhttps://t.co/d729lhY0lL@TurkeyUrdu pic.twitter.com/KuwpL6aeda
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 4, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے مزید لکھا گیا کہ آجکل پاکستان ٹیلی ویژن اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی ڈبنگ کے حوالے سے بہترین ٹیم کے انتخاب کے عمل میں مصروف ہے تاکہ ڈرامے کا اصل تاثر برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامہ ارطغرل غازی مقبوضہ کشمیر میں بھی مقبول ہونے لگا
پی ٹی وی کی طرف سے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ پی ٹی وی اپنے ناظرین کو ڈرامہ سیریل کی نشریات کے شیڈول کے حوالے سے پی ٹی وی نیوز سمیت پاکستان ٹیلیوژن کےآفیشل ٹویٹر اورفیس بک ڈیجیٹل فورمز پربھی آگاہ کرتا رہےگا
واضح رہے کہ مشرقِ وسطی، جنوبی افریقا اور جنوبی امریکا میں میں کامیابیوں کی دھاک بیٹھانے کے بعد ایکشن سے بھرپور ترک ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں بھی پنجھے گاڑھ دیئے ہیں۔ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ اس ڈرامے سیریل کے پانچ سیزن کو اردو میں تیار کیا جائے تاکہ عوام اس ڈرامے کو آسانی کیساتھ سمجھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک ڈراموں کی مقبولیت نے پاکستان میں دھاک بیٹھا دی
پاکستان میں ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ ہی نہیں بلکہ ترکی کے متعدد ڈرامے بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ چند عرصہ قبل ’’میرا سلطان‘‘ ڈرامے نے بھی پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل 13 ویں صدی کا بنا ہوا ہے اور اسے ترکش گیمز آف تھرونز بھی قرار دیا جا رہا ہے، ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے آغاز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنیکی ہدایت
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ترک مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی، جسے ترک گیمز آف تھرونز‘ بھی کہا جا رہا ہے، کو پسند کیا جا رہا ہے، ڈرامے کی خاص بات ہے کہ اسے دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا رہا ہے اور لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو کشمیری شہری انٹرنیٹ و کیبل کی سہولت موجود نہ ہونے کے باوجود دیکھ رہے ہیں، اس ڈرامے کو لوگ اپنے اہل خانہ کیساتھ دیکھ رہے ہیں۔