شادی کرنے کی خبریں، ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے تردید کر دی

Last Updated On 10 January,2020 10:24 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی کے بارے میں خبروں کی تردید کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال کے بارے میں خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ دونوں رواں سال شادی کریں گے جس پر ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے کہا ہے کہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بارے میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ثناجاوید ان دنوں ڈرامہ سیریل‘‘رسوائی’’ میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔