لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نمرہ خان ایک پرائیویٹ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ نمرا خان نے راجہ افتخار کے ساتھ 19 اپریل کو شادی کی ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ، میرا نکاح ہوگیا، صرف آپ کی دعاؤں اور مثبت رویے کی ضرورت ہے، میں اپنی ماں ، باپ ، بہنوں اور سسرال والوں سے بہت پیار کرتی ہوں۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے اداکارہ نمرا خان کی شادی کی تقریب میں صرف اہلخانہ نے ہی شرکت کی۔