اداکارہ اریج فاطمہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Last Updated On 16 May,2020 07:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خود اداکارہ اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ وہ بیٹے کی ماں بن چکی ہیں، ننھے مہمان کا نام عیسیٰ علی رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اریج فاطمہ کی یہ دوسری شادی ہے جو انہوں نے 2017 میں امریکا میں مقیم پاکستانی فزیشن عزیرعلی سے کی تھی جبکہ ان کی پہلی شادی کچھ عرصہ بعد ہی ختم ہوگئی تھی۔ وہ ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ اریج فاطمہ نے 2012ء میں کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2″ سے کیا تھا جس کے علاوہ وہ کئی دیگر مقبول ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔

ان کے مشہور ڈراموں میں ہزاروں سال،سبز قدم،پری،ہم شنین، تری الفت میں،کسے اپنا کہیں،عشق پرست،تم میرے پاس رہو،یار بے وفا، دل بے قرار، اور گستاخ دل شامل ہیں جبکہ ان کا آخری ڈرامہ”حسد” گزشتہ سال نشر ہوا تھا۔
 

Advertisement