اداکارہ مایا علی کی شاعرانہ انداز والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 01 July,2020 05:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے ایک شاعرانہ انداز والی تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ "عشق کو آزما کے دیکھ لیا"۔ اس فوٹو کو انہوں نے انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا جسے اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں۔

خوبصورت پہناوے مایا علی کی دلکشی کو اور بڑھا رہے ہیں۔

ایک اور تصویر کے ساتھ لکھا "میں لاکھ جتن کرہاری، مورا سیاں۔۔۔"

شاعرانہ انداز کی ان تمام تصاویر کے ساتھ کیپشن بھی شاعرانہ لکھے گئے ہیں۔ یہاں لکھتی ہیں" مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ"۔

مایااپنی سرگرمیوں سے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں،اور سوشل مٰیڈیا پر اپنی مصروفیات شیئر کرتی رہتی ہیں۔