آنے والے پانچ سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں: وینا ملک

Last Updated On 21 July,2020 06:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست، حالات حاضرہ پر دلچسپ تبصرے اور موقف پیش کرنے والی اداکارہ، ماڈل، میزبان اور پیروڈی کوئین وینا ملک نے ٹوئٹر پر آئندہ پانچ سالوں کے دوران عالمی جنگ کی پیش گوئی کر کے سب ہی کو حیران کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وینا ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتے دیکھ رہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چین پر جنگ مسلط نہ کی گئی تو آئندہ پانچ سالوں میں چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے دعوے کو درست قرار دیدیا

وینا ملک نے مزید کہا ہے کہ دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے، پہلے بلاک میں چین، روس، پاکستان، ایران، عرب ممالک اور ترکی پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے بلاک میں امریکا، بھارت، یورپ اور آسٹریلیا کو رکھا ہے۔