ایمن نے سوشل میڈیا ایوارڈ مداحوں کے نام کر دیا

Published On 05 October,2020 08:50 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں ملنے والے سوشل میڈیا ایوارڈ کو اپنے مداحوں اور دوستوں کے نام کر دیا ہے۔

اداکارہ ایمن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں سیاہ رنگ کے گاؤن میں ملبوس بے حد خوبصوت نظر آ رہی ہیں اور ہاتھوں میں سوشل میڈیا ایوارڈ تھاما ہوا ہے۔

ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘وہ خود کو ملنے والے سوشل میڈیا ایوارڈ کو اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کے نام کرتی ہیں جن کے پیار اور تعاون سے انہیں اللہ نے اتنی عزت اور مقبولیت سے نوازا ہے۔

ایمن خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالوررز رکھنے والی اداکارہ ہیں۔
 

Advertisement