بنکاک: (ویب ڈیسک) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے متعلق تھائی لینڈ میں جعلی خبریں پھیلانے پر سکیورٹی اداروں نے مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے پر تھائی لینڈ میں حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں جعلی خبریں کرونا وائرس سے متعلق خوف پھیلانے لگیں
تھائی انتظامیہ کی طرف سے انتباہی انداز میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی شیئر کرنے سے قبل متعدد بار زور سوچ لیں کیونکہ اس طرح کی خبریں بہت سے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی ڈیجیٹل معیشت کے سوسائٹی وزیر نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا ہے جو چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: تھائی لینڈ میں جعلی خبریں پھیلانے پر دو افراد گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو ضلع تمبن سے گرفتار کیا جبکہ دوسرے کو بین پو سے پکڑا گیا، تیسرے شخص کو چینگ مائی سے دھرا گیا، چوتھے شخص کو ضلع نان پو سے حراست میں لیا گیا۔ اس وقت یہ تعداد بیس سے زائد ہے۔
اس سے قبل تھائی لینڈ کی ڈیجیٹل معیشت کے سوسائٹی وزیر نےاے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن دو افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں پر کمپیوٹر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: جعلی خبروں کے ذریعے خوف پھیلایا جانے لگا
گرفتار ہونے والے دونوں افراد میں سے ایک جعلی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلا رہا تھا جبکہ دوسرا جعلی فیس بک پوسٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا تھا۔ گرفتار ہونے والے دونوں شہریوں نے جعلی خبروں کے حوالے سے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔
خبر رساں ادارے ’بنکاک پوسٹ‘ کے مطابق گرفتار ہونے والے چاروں افراد نے کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کے پھیلانے سے متعلق اعتراف کر لیا ہے۔ جو خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھیں دراصل یہ کرونا وائرس کی نہیں بلکہ سوائن فلو کی تھی جن کے بارے میں سوشل میڈیا پر بتایا جا رہا تھا کہ کرونا وائرس تھائی لینڈ میں تیزی سے پھیل رہی ہے، جس بیماری کے بارے میں خبریں پھیلائی جا رہی ہیں یہ بیماری نو سال قبل 2011ء میں سامنے آئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگری: کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والا گروہ پکڑا گیا
ڈیجیٹل معیشت کے وزیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق ہم الرٹ ہیں اور سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، جیسے ہی کوئی ہمیں ایسی خبر ملتی ہے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو گرفتار کرتے ہیں اور قانون کے گرفت میں لاتے ہیں۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ایک قانون منظور کیا گیا ہے جس کے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والے کیخلاف کمپیوٹر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور سات سال سزا کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ چار ہزار بھات (تقریباً 5 لاکھ روپے) جرمانہ کیا جاتا ہے۔