چین: سانس کی بیماری پھیلانے والے وائرس سے ایک شخص ہلاک، 7 کی حالت تشوش ناک

Last Updated On 12 January,2020 10:28 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں سانس کی بیماری کا باعث بننے والا نیا وائرس ایک شخص کی زندگی نگل گیا، مزید سات افراد کی حالت تشوش ناک ہے۔

چین کے شہر ووہان میں پراسرار وائرس پھیپھڑوں کے شدید عارضے کا باعث بن رہا ہے۔ اب تک پچاس افراد اس وائرس سے متاثر چکے ہیں، جن میں سے سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

کرونا نامی یہ وائرس خطرناک زکام اور پھپھڑوں کے شدید عارضے کے ذریعے مریض کی ہلاکت کی وجہ بن رہا ہے۔
 

Advertisement