گوجرانوالہ: کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 16 سے زائد علاقے سیل

Last Updated On 27 April,2020 12:35 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث 16 سے زائد علاقوں کو سیل کر کے پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور ان علاقوں میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ہے۔

گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 190 تک پینچ گئی ہے، جن علاقوں سے کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ان کو انتظامیہ کی جانب سے سیل کر کے گلی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیرئیر لگا کر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں گرجاکھ، باغبانپورہ، محلہ بلال پورہ، بختے والہ محلہ، واہلہ سٹریٹ، حبیب پورہ کامونکی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ ان علاقو ں کے رہائشیوں کو بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ بچے اور بزرگ گلی سے باہر نہیں جا سکتے۔ اگر افطاری اور سحری کے لیے کوئی سامان لانا ہو تو نوجوان ماسک اور گلوز پہن کر باہر جاتے ہیں اور سامان لے کر آتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ علاقے اس وقت تک سیل رہیں گے جب تک سب کی ٹیسٹ رپورٹ نہیں آ جاتی۔
 

Advertisement