پنجاب میں ٹائیفائیڈ کیخلاف ادویات کے بے اثر ہونے کا مسئلہ سنگین ہونے لگا

Published On 01 October,2020 04:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹائیفائیڈ کے خلاف ادویات کے بے اثر ہونے کا مسئلہ سنگین ہونے لگا۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں آنے والے ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ طبی ماہرین نے تین بڑی وجوہات کو صورت حال کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیفائیڈ کا مرض انتڑیوں میں پیدا ہونے والے بیکٹیریل انفیکشن سے لاحق ہوتا ہے۔ یہ مرض بہت عرصہ پہلے ٹائیفائیڈ میری نامی ایک امریکن خاتون باورچی سے بے شمار افراد تک پہنچا ۔ اب یہ مرض نہ صرف اپنی جڑیں مضبوطی سےگاڑھ چکا ہے بلکہ اِس نے متعدد ادویات کو بھی بے اثر کرکے رکھ دیا ہے۔

طبی ماہرین قرار دیتے ہیں کہ اس صورتحال کی بڑی وجہ ادویات کا غیرضروری استعمال، ڈاکٹروں کی طرف سے بغیرٹیسٹوں کے ٹائیفائیڈ کی ادویات شروع کرادینا اور مریضوں کامطلوبہ وقت تک ادویات نہ لینا ہے جبکہ ہم قبل ازوقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے غفلت برتتے ہیں۔

اِس تناظر میں اب پنجاب کے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
 

Advertisement