33لاکھ سال پرانا چھ فٹ لمباہاتھی دانت دریافت

Published On 04 Jan 2017 11:07 AM 

دانت جہلم کے گاؤں تتروٹ سے پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم نے دریافت کیا

لاہور (روزنامہ دنیا )پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے پی ایچ ڈی کے طالبعلم غیورعباس نے 33لاکھ سال پرانا ہاتھی کا چھ فٹ لمبا دانت دریافت کر لیاجسے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس پہنچا دیا گیا۔
انہوں نے یہ دانت ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوا کے گاؤں تتروٹ سے دریافت کیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر اور شعبہ حیوانات کے سینئر محققین نے جہلم کیمپس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر اختر نے کہاابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دانت ہاتھیوں کی ایک قسم انانکس کا لگ رہا ہے جو اس علاقے میں تقریباََ 35 لاکھ سال قبل پائے جاتے تھے ۔محقق غیور عباس نے کہا اس دریافت سے علاقے میں اس وقت کے ماحول کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔