عدالت نے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، اٹارنی جنرل، اسلام آباد اور پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسزجاری کر دیئے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں 16 روز سے جاری دھرنے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، اٹارنی جنرل، اسلام آباد اور پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسزجاری کر دیئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:دھرنا ختم نہ کرانے پر وزیر داخلہ کی پیشی، مزید 48 گھنٹے کی مہلت
سپریم کورٹ نے دھرنے کا ازخود نوٹس ایک مقدمے کی سماعت کے دوران اس وقت لیا جب وکیل نے استدعا کی کہ وہ دھرنے کے باعث اپنے دفتر نہیں پہنچ سکا، تیاری کیلئے تاریخ دی جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کون سا مذہب یا شریعت لوگوں کو تکلیف دینے کا کہتا ہے، آئین کا آرٹیکل 14 آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:48 گھنٹے میں مسئلہ حل کر لیں گے:احسن اقبال
جسٹس قاضی فائز عیسی ںے کہا وزارت داخلہ و دفاع کے سیکرٹریز بتائیں کہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں ہو رہی ہے؟، اداروں نے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کیے؟۔ سپریم کورٹ نے جمعرات تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔