خلاصہ
- حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج کو طلب کر لیا۔ فوجی دستے سول انتطامیہ کی درخواست پر بلائے گئے ہیں۔
لاہور/راولپنڈی: (دنیا نیوز) فیض آباد آپریشن کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا نیوز براہ راست دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں:
05:00 PM
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فیض آباد دھرنے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، آرمی چیف نے وزیر اعظم سے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کر سکتے۔
04:42PM
مسلم لیگ قائد اعظم نے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں قومی حکومت ہی موجودہ بحران کا واحد حل ہے۔ پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا ختم نبوت دھرنے کو بھارت سے جوڑنا انتہائی شرمناک ہے۔
04:35PM
پیمرا نے تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
03:50PM
عمران خان کا وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے استعفے کا مطالبہ
02:43 PM
اسلام آباد میں 21 ویں روز بھی دھرنا ، ٹرپل ون بریگیڈ ابھی تک تعینات نہیں ہوئی ، ذرائع
02:42 PM
جامعہ کراچی میں پیر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی ، فیصلہ شہر کی خراب صورتحال کے باعث کیا گیا
02:30 PM
وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، شہباز شریف بھی شریک
02:26 PM
اسلام آباد میں 21 ویں روز بھی دھرنا ، ٹرپل ون بریگیڈ ابھی تک تعینات نہیں ہوئی ، ذرائع
01:36 PM
فیض آباد دھرنے کے سکیورٹی انتظامات رینجرز کے سپرد ، رینجرز نے فرنٹ پوزیشن سنبھال لی ، ایف سی اور پولیس کو فرنٹ پوزیشن سے ہٹا دیا گیا
12:52 PM
دالبندین :خالق آباد میں بھی مذہبی تنظیموں کا احتجاج ، گوجرانوالہ اور ظاہر پیر میں بھی مظاہرے
12:39 PM
وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ، دھرنے کے خاتمے کیلئے مختلف آپشنز پر غور
11:20 AM
پنجاب میں تعلیمی ادارے دو روز تک بند رکھنے کا حکم ، فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا :رانا مشہود
10:53 AM
سہراب گوٹھ میں مظاہرین نے ٹریفک روک لی ، سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں
10:31 AM
دھرنے کے شرکا کی نماز جنازہ ادا کرنے کی تیاری ، موٹر وے ایم ٹو اسلام آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ،اٹک کامرہ روڈ 22 گھنٹے سے بلاک
8:57 AM
اسلام آباد میں دھرنا 21 ویں روز میں داخل ، مظاہرین کا فیض آباد کے مقام پر احتجاج ، سیکٹر آئی ایٹ مکمل طور پر سیل۔
8:00 AM
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی میں اضافہ، گھر کے اطراف میں خاردار تار لگا دی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
7:45 AM
لاہور میں مظاہرین نے ٹھوکر نیاز بیگ کو ایک بار پھر بند کر دیا۔ ٹھوکر ٹرمینل کے مقام پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے کنٹینرز لگا دیئے۔
6:15 AM
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے تحریک لبیک کے کارکنوں کا دھرنا رات سے جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
5:00 AM
فیصل آباد میں جامعہ چشتیہ چوک اور سرگودھا روڈ پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان، مظاہرین گھروں کو روانہ ہو گئے۔ صبح 8 بجے دوبارہ دھرنا دینے کیلئے کارکنان کو ضلع کونسل چوک میں پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔
4:15 AM
مظاہرین کی جانب سے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر جاری دھرنے کو جزوی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ، موٹر وے اور ملتان روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ دوسری جانب بابو صابو، شاہدرہ اور امامیہ کالونی سمیت شہر کے مخلتف علاقوں میں جاری دھرنوں کے باعث ٹریفک تاحال بند ہے۔
3:00 AM
اسلام آباد فیض آباد میں جاری دھرنا 21 ویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں بھی آپریشن کے خلاف مظاہرین کے دھرنے جاری ہیں۔
AM 2:00
اسلام آباد میں جاری آپریشن کے خلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرین کا دھرنا رات گئے بھی جاری ہے۔ دھرنے میں شامل مظاہرین رات سڑک پر ہی گزار رہے ہیں۔
1:30 AM
سارا دن کشیدگی کے بعد راولپنڈی میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے، مشتعل مظاہرین نے چوہدری نثار کے گھر کا محاصرہ بھی ختم کر دیا۔ مری روڈ، شمس آباد میں بھی معمولات زندگی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین صرف فیض آباد پر محدود ہو گئے جبکہ مری روڈ کلیئر ہو گیا۔ مری روڈ سے ڈبل روڈ کی جانب اسلام آباد جانے والی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے کھل گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس بلا نتیجہ ختم
11:00 PM
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطع کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ راولپنڈی کی انتظامیہ، پولیس اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو گھنٹے تک حالات کا جائزہ لینے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے دوبارہ آپریشن کی مخالفت کر دی۔ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس سے قبل چیف کمشنر، آئی جی اور دیگر حکام نے رینجرز کے حکام سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔
10:20 PM
فیصل آباد میں جامعہ چشتیہ چوک پر جمع مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ صبح 8 بجے دوبارہ ضلع کونسل چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔
9:40 PM
کراچی سے اندرون ملک ٹرین سروس 9 گھنٹے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی۔ کراچی سے راولپنڈی کیلئے 1 بجے روانہ ہونے والی پاکستان ایکسپریس اب تک ڈرگ روڈ پر کھڑی ہے۔ سٹی اور کینٹ سٹیشن سے بھی اندرون ملک کے لئے 9 ٹرینیں روانہ نہیں ہو سکیں۔ ریلوے سٹیشنوں پر بھی سینکڑوں مسافروں نے ٹکٹ واپس کر دیئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق، کسی ٹریک پر دھرنا نہیں لیکن سکیورٹی کلیئرنس ملنے تک ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔
9:20 PM
لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ، امامیہ کالونی، پھاٹک، بابو صابو، گلشن راوی روڈ، پکا میل سٹاپ، موہلن وال، ٹھوکر نیاز بیگ، بند میاں چوک، گرین ٹاؤن، شاہکام چوک، شادی وال، کھاڑک نالہ، اچھرہ، فیصل چوک، مال روڈ، کاہنہ چوک، چونگی امر سدھو، بھٹہ چوک، داروغہ والا، مانگا منڈی، لوہاراں والا کھوہ اور شامکے بھٹیاں بھی ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ اہل لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں سے لاہور آنے والوں کو جگہ جگہ سڑکوں کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
9:00 PM
فیصل آباد میں اسلام آباد آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین نے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مظاہرین ضلع کونسل چوک سے جامعہ چشتیہ چوک کی طرف روانہ ہو گئے۔ مظاہرین جامعہ چشتیہ چوک میں دھرنا دیں گے۔
8:45 PM
حکومت نے اسلام آباد میں قیام امن کیلئے فوج طلب کر لی ہے۔ وزارت داخلہ نے فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے فوجی جوان تعینات کئے جائیں گے۔ فوج انتظامیہ کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کی گئی ہے۔
.jpg)
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق، ملک میں اس وقت سوشل میڈیا سائٹس بند ہیں، بند ہونیوالی سائٹس میں فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور ڈیلی موشن شامل ہیں، سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک یہ سائٹس بند رہیں گی۔ ترجمان پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ملک میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔
8:30 PM
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے فیض آباد آپریشن کیخلاف 27 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پمز حکام کے مطابق، ہسپتال میں 186 زخمی لائے گئے۔ زخمیوں میں پولیس کے 73 اہلکار اور 53 عام شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق، ایمرجنسی میں 100 سے زائد بیڈز ہیں اور دوائیں وافر مقدار میں سٹاک کی گئی ہیں۔ ابھی تک پمز میں ہلاکت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
8:00 PM
اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے ساڑھے بارہ گھنٹے سے جاری آپریشن ابتک بے نتیجہ ہے۔ انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے۔ مظاہرین کا فیض آباد پر مکمل کنٹرول ہے۔ وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز 300 سے زائد افراد کو گرفتار کر چکی ہیں.
.jpg)