عوامی تحریک نے جدوجہد کو فیصلہ کن بنانے کی تیاریاں مکمل کر لیں، کارکنوں کو تمام اضلاع میں 15 روز کا راشن جمع رکھنے کی ہدایت کر دی
لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کی لاہور میں اے پی سی میں پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی سمیت 12 سے زائد جماعتیں شریک ہیں۔ طاہرالقادری آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:انسانیت کیلئے زرداری کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں: عمران خان
دوسری جانب عوامی تحریک نے جدوجہد کو فیصلہ کن بنانے کی تیاریاں مکمل کر لیں، تمام کارکنوں کو ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں 15 روز کا راشن رکھا جائے، جنوری میں طویل دورانیے کا احتجاج ہو سکتا ہے۔ خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے تمام سیاسی جماعتیں عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہیں، اے پی سی میں متفقہ قرارداد پاس کی جائے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کنٹینر بھی تیار ہو گیا، تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید بھی حکومت مخالف فیصلہ کن تحریک کی تجویز اور اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کامشورہ دینگے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے حکمران قانونی و اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے: زرداری
خیال رہے سرابرہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران 31 دسمبر تک اپنے عہدے چھوڑ دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، راناثنااللہ و دیگر قانون کے سامنے خود کو سرنڈر کریں۔ سربراہ عوامی تحریک نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو غیر سنجیدہ لے رکھا ہے لیکن اب شہداء کے انصاف میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہون نے کہا جسٹس باقر نجفی کو سلام ہے جس نے آئی جی کے منہ سے سچ اگلوایا۔