لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور ہونے پر لیگی رہنماء پھر غصے میں آ گئے۔ مریم نواز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ لاڈلے کی ضمانت نہیں ہو گی تو اور کس کی ہو گی؟
دانیال عزیز کہتے ہیں تحریک انصاف کو ختم کرنے کا آرڈر آنا چاہئے تھا، ملک میں سب کچھ نون لیگ کیخلاف ہو رہا ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ اگر عمران خان گرفتار ہو جاتے تو طاہر القادری کی جانب سے جو تیاریاں کی جا رہی ہیں ان کے سیاسی مقاصد پورے نہیں ہونے تھے، اشتہاریوں کی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ
وزیر نجکاری نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کے مقدمات کی دستاویزات بھی اسی عدالت سے چوری ہوئی تھیں، پہلے امپائر بتاتا تھا، آج نجومی بتا رہا ہے۔ دانیال عزیز نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے کہ الیکشن کے لئے تیاری کی جا رہی ہے، نجومی بیلٹ بکسوں پر آئیں گے تو بتائیں گے کیا ہوتا ہے۔
دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران قیدیوں کی وین سے گو نواز گو کے نعرے بلند ہوئے تو دانیال بولے، محب وطن پاکستانیوں نے اس لئے نعرے لگائے ہیں کہ یہ انتظار میں تھے کہ عمران خان نے ہمارے ساتھ جانا ہے، قیدی ناراض ہیں کہ ہمیں گرفتار کر لیا تو عمران خان کو کیوں نہیں کیا؟ قیدیوں کے جذبات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے دہشتگردی کے 4 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی
دریں اثناء، عمران خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشتگرد نہیں ہوں ۔ جواب میں مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نام خان ہے اور میں کٹھ پتلی ہوں ۔
My name is Khan and I am a STOOGE. https://t.co/ynhVFMAxxI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2018
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2018
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے نواز شریف کی مسجد حرام میں عبادت کے دوران متعدد تصاویر بھی ٹویٹ کی ہیں اور کہا ہے کہ اللہ نے ان جنگوں میں بھی آپ کا دفاع کیا جن کے متعلق آپ جانتے تک نہیں تھے۔
Allah has defended you in battles you didn t even know about ........ pic.twitter.com/Rii9QPGRvD
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2018
A heart to heart conversation pic.twitter.com/0MAyPILdEB
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2018
— Saima Farooq (@SaimaFarooq) January 2, 2018
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2018