'وزیر اعظم کے بیٹے کا حامد الحق پر سینٹ گیلری میں حملہ قابل مذمت ہے'

Last Updated On 13 March,2018 03:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے وزیر اعظم کے بیٹے اور اس کے گارڈز کا پی ٹی آئی ایم این اے حامد الحق پر سینٹ گیلری میں حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کا گلو بٹ مائنڈ سیٹ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے الزام عائد ہے کہ ان کا گلا دبانے کی کوشش کی گئی۔ حامد الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گیلری سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ بھی نعرے لگا رہے تھے، نتائج کے بعد میں نے بھی عمران خان کا نعرہ لگایا، جس کے بعد پیچھے بیٹھے شخص نے میرا گلا دبایا، میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم کے بیٹے اور پی ٹی آئی رکن سمبلی حامد الحق میں جھگڑے کی خبریں

حامد الحق کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ گلو بٹوں نے جیسا سلوک کیا گیا، منتخب چیئرمین سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ نوٹس لیں، انہوں نے بتایا کہ گلا دبانے پر میں نے اپنے دانتوں سے اس کے ہاتھ پر کاٹا، اگر وزیرِ اعظم کا بیٹا ہے تو اس کے ہاتھ پر نشان ہو گا۔
 

Advertisement