سیکریٹری داخلہ کی عدم حاضری، سپیکر ایاز صادق کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

Last Updated On 13 March,2018 01:04 pm

دوسری جانب سینیٹ میں ہونے والی گرما گرمی کی قومی اسمبلی میں بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذمت کی گئی ۔ تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما پر سینیٹ کی گیلری میں تشدد ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے ، گالم گلوچ کرنا اور تشدد کرنا جمہوری روایات نہیں۔

شیریں مزاری نے کہا ان کی کار پر بھی ن لیگ کے سپورٹرز نے حملہ کیا جس پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا اس قسم کے واقعات نہیں ہونے چاہییں ، کار پر حملے کی تحقیقات کی جائیں گی ۔ اسپیکر نے کہا وزیراعظم نے سینیٹ گیلری واقعہ کا نوٹس لے کر معذرت کی ہے، سینیٹ میں بھی نعرے بازی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنما پر تشدد کی مذمت بھی کی۔

تحریک انصاف کے رہنما حامد الحق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کل نامعلوم افراد نے سینیٹ میں مجھ پر حملہ کیا ، نامعلوم افراد کبھی جوتا اور سیاہی پھینکتے ہیں جو غلط روش ہے ، ملزم کو گرفتار ہونا چاہیے۔

عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں ایم این اے حامد الحق پر مبینہ حملے کی مذمت کی اور کہا مسلم لیگ ن کا گلو بٹ مائنڈ سیٹ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔