ہیرئن برآمد گی: پی آئی اے کے فضائی میزبان تنویر، عامر کو دو، دو سال قید کی سزا

Last Updated On 13 March,2018 02:43 pm

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمدگی کے واقعے میں ملوث افراد کو سزا ہوگئی، پیرس میں عدالت نے فضائی میزبان تنویر گلزار اور عامر معین کو دو، دو سال قید کی سزاسنائی، قید کے بعد دونوں ملزمان کو فرانس سے ملک بدر کر دیا جائے گا ۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر 5 سال تک فرانس میں داخلے پر بھی پابندی لگائی۔

خیال رہے دس مارچ کو پیرس میں پی آئی اے کی پرواز سے کروڑوں کی مالیت کی ہیروئن ملی تھی جس پر فضائی میزبان تنویر گلزار اور عامر معین کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملک کی بدنامی کا باعث بننے پر انہیں نوکری سے بھی معطل کیا گیا۔
 

Advertisement