آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل، نیب نے سعد رفیق اور ان کے بھائی کو طلب کر لیا

Last Updated On 20 March,2018 04:56 pm

نیب نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ جبکہ ان کے بھائی صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو آشیانہ ہاؤسنگ اور پیراگون سٹی سکینڈل میں طلب کر لیا ہے۔ دونوں شخصیات سے ان معاملات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ نیب نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ جبکہ ان کے بھائی صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔