اسحاق ڈار کے گھر کے باہر پارک کی بحالی کا معاملہ،عدالتی حکم پرعملدرآمد شروع

Last Updated On 23 March,2018 03:40 pm

تفصیلات کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے حکم پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے باہر پارک کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسحاق ڈار کے کہنے پر ان کے گھر کے سامنے پارک کو اکھاڑ کر سڑک بنائی گئی تھی۔

لاہور نیوز نے 2 مارچ کو پروگرام "ٹاپ اسٹوری"میں معاملہ اُٹھایا تھا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے گذشتہ روز اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے پر از خود نوٹس پر سماعت کی تھی۔ عدالت نے 10 روز میں پارک بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
 

Advertisement