اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد

Last Updated On 20 March,2018 04:06 pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ کیس میں ضمنی خارج کرنے کی اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی اور ریمارکس دیئے کہ درخواست خارج کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔

عدالت نے صدرنیشنل بینک سعید احمد سمیت تین نامزد ملزمان کو فرد جرم کیلئے 27 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ وہ درخواست خارج کیے جانے کا تحریری فیصلہ ملنے کے بعد اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔