وزیر اعلیٰ سندھ کی سیاسی و عسکری قیادت کو فائنل دیکھنے کی دعوت

Last Updated On 25 March,2018 09:45 am

کراچی (دنیا نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کو دعوت دے دی ہے۔ مراد علی شاہ نے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو خط لکھ کر میچ دیکھنے کیلئے کراچی آنے کی دعوت دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی میچ سے لطف انداز ہوں گے۔ وزیر اعظم نے فائنل کیلئے ٹکٹ خرید لیا ہے، سندھ کے گورنر محمد زبیر نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو بھی میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم آنا چاہیئے۔