اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس، شریک ملزمان فرد جرم سے پھر بچ گئے

Last Updated On 02 April,2018 11:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز)اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس میں شریک ملزم سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا فرد جرم سے پھر بچ گئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی نہ ملنے کے باعث شریک ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو ڈیڑھ بجے تک فیصلے کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب صدر نیشنل بینک سعید احمد کی طرف سے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے۔ عدالت نے سماعت دن ڈیڑھ بجے تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement