سی پیک روٹ پر 25 ٹراما سینٹر، ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 09 April,2018 09:19 am

اسلام آباد: (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خطرات اور حادثات کے پیش نظر پاکستان، چین اقتصادی راہداری روٹ اور قریبی شہروں میں 25 ٹراما سینٹر اور ہسپتال تعمیر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان میں سب سے زیادہ 8 ٹراما سینٹر اور 250 بستروں کے تین ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے اقتصادی راہداری روٹ پر دیگر ٹراما سینٹر تعمیر کیے جائیں گے۔ سی پیک روٹ پر ٹراما سینٹر زمیں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے جدید مشینری، آلات نصب اور آپریشن تھیٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان حکومت کو ٹراما سینٹرز اور ہسپتال تعمیر کرنے کیلئے موزوں جگہوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے خضدار، تربت اور لورالائی کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو جدید ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔