قوم عدلیہ اور واجد ضیا کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان

Last Updated On 16 April,2018 06:03 pm

مردان: (دنیانیوز) جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت، قوم عدلیہ اور واجد ضیا کے ساتھ ہے، عمران خان کا مردان میں خطاب، چودہ سے سترہ ضمیر فروش ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان، الیکشن جیت کر فاٹا کو خیبرپختونخوامیں ضم کرنے کا وعدہ، پرویز خٹک کو ملنگ قرار دے دیا

مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے سارے لیٹرے اکٹھے ہوگئے ہیں، سب اداروں پرحملہ کررہے ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن کے گھرکے باہرگولیاں چلائی گئیں۔ ملک لوٹنے والے ہمارے اداروں پرتنقید کررہے ہیں۔ واجد ضیا سن لوقوم پیچھے کھڑی ہے،گھبرانا نہیں، 29 اپریل کو قوم اس بات کو ثبوت دے گی۔

سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیٹرے پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہرلیکرگئے۔ جوپیسہ عوام پر لگنا چاہیے وہ چوری ہوتا رہا، ملکی قرضوں کی قسطیں مہنگائی کرکےاداکی جاتی ہیں۔ ان کےبچے ارب پتی بن گئےہیں۔ محموداچکزئی، زرداری اور کیوں نکالا کہتے ہیں ہم جمہوریت بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے چاردفعہ نااہل ہوکرریکارڈ قائم کردیا ہے۔ نوازشریف پھرپوچھتا ہے ’’مجھے کیوں نکالا‘‘، میاں صاحب آپ کو 300 ارب چوری کرنے پر نکالا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارکوئی طاقتورانصاف کے کٹہرے میں کھڑاہوا، ماضی میں عدلیہ نے کبھی طاقتور کا احتساب نہیں کیا۔ جج صاحبان آپ نے ان کی دھمکیوں سے نہیں گھبرانا، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا کہتے ہیں عمران یہودیوں کی سازش ہے، مولانا تمہارے ہوتے ہوئے یہودیوں کوسازش کی ضرورت نہیں۔ مشرف، زرداری ، نوازشریف جو بھی اقتدارمیں آئے مولانا فٹ ہوجاتے ہیں۔ مولانا تحریک انصاف کی حکومت میں تمہارا کوئی رول نہیں ہوگا۔

کپتان نے مردان کے کھلاڑیوں سے خطاب میں مزید کہا کہ سب سے زیادہ پروٹوکول شوبازشریف کا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ پروٹوکول میں دوسرے نمبر پرہے جبکہ سب سے کم پروٹوکول ہمارے ملنگ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت ہونے کے باوجود ایک روپیہ اپنے اوپر خرچ نہیں کیا نہ کسی کوسرکاری نوکری دلوائی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے باری دی تو قوم کوکسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔ ہماراوزیراعظم امریکا گیا تو اس کے کپڑے اتار دیے گئے۔ یہ صرف ہمارے وزیراعظم کی نہیں ہم سب کی بےعزتی ہے۔ پاکستان قوم کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ واحد سیاست دان ہوں جسے سب سے زیادہ قوم فنڈزدیتی ہے، پاکستانی قوم سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے۔ جب انہیں پتا چل جائے کہ ان کا سربراہ ایزی لوڈ کررہا ہے توپھراسے پیسے نہیں دیتے۔ رائے ونڈ کا بڑا گاڈ فادر،چھوٹا ڈان اورزرداری کولوگ پیسے نہیں دیتے۔ آج پورا پاکستان خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف کررہا ہے،عاطف خان مبارک ہو، سب سے بہترتعلیم کا نظام خیبرپختونخوا میں ہے۔ ہم نے ایک ارب درخت لگائے۔

سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والے پارٹی نمائندگان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز نے اپنا ضمیر بیچا ایک ایک کوپارٹی سے نکالیں گے، چاہے الیکشن ہارجائے لیکن ضمیرفروشوں کوپارٹی میں نہیں رکھیں گے۔ کیا آپ لوگ2018  کے الیکشن کے لیے تیارہے؟ پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنا کر دکھائیں گے۔ ایک تنظیم فوج کیخلاف بات کررہی ہے، میں نے پہلے دن سے کہا تھا فوج کوقبائلی علاقے میں نہیں بھیجنا چاہیے تھا۔ فوج کا قصورنہیں امریکا کے کہنے پرفوج بھیجی گئی، پہلاسیاسی لیڈرتھاجس نے کہاکہ ہمیں امریکی جنگ کاحصہ نہیں بنناچاہیے۔ ہماری فوج نہ ہوتوہماراحال بھی دیگرمسلم ممالک کی طرح ہوگا، آج ساری دنیا میں آگ لگی ہوئی ہے، ہم اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں،فوج نہ ہوتوآج پاکستان میں بھی آگ لگی ہوتی۔

فاٹا کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کوخیبرپختونخوا میں فوری ضم کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان، اچکزئی نے فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم ہونے سے روکا۔ قبائلی فکرنہ کریں الیکشن جیت کرفوری فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کریں گے۔ عمران خان نے مردان میں شانداراستقبال پرکارکنان کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والوں کوخوش آمدید بھی کہا۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 29 اپریل کوپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔