قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے: نواز شریف

Last Updated On 17 April,2018 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے ، جو بھی انسانی حقوق اور ظلم کے خلاف بات کر رہا ہے ہم اس کے ساتھ متفق ہیں۔

نواز شریف نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ملک کے لئے درگزر کیا، چاہتے ہیں سب ملکر چلیں اور ابھی بھی سبق سیکھیں ، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ سویلین حکومت کا تھا ، چائنیز پاکستان کی محبت میں آئے ہیں لیکن انہیں یہاں کے حالات پر تحفظات ہیں۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کی تاریخی تقریر کو 25 سال مکمل ہوگئے ، اُس تقریر نے سیاسی تاریخ اور رویے بدل دیئے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک اپنا ہے کسی فصلی بٹیرے کا نہیں، ایسا نہیں کہ جو پارٹی چھوڑ کر جائے وہ ووٹ بنک بھی ساتھ لیکر جائے۔

Advertisement