شمالی وزیرستان: شادی تقریب پر دستی بم حملہ، 3 افراد جاں بحق، 34 زخمی

Last Updated On 27 April,2018 11:23 am

میرانشاہ: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کے گاؤں سیدگئی میں نامعلوم افراد کے شادی کی تقریب پر دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جن کو میرانشا ہ اور بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔