لگتا ہے کہ 5 ارب ڈالرز کبوتروں کے ذریعے انڈیا بھجوائے گئے، مریم نواز

Last Updated On 09 May,2018 08:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم مریم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اب کی بار نواز شریف کے خلاف کبوتروں کی گواہی والا معاملہ بڑا پکا کیس ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ 5 ارب ڈالر کبوتروں کے پروں سے باندھ کر بھارت بھجوائے گئے۔ سارے کبوتر نیب نے پکڑ لئے ہونگے اور احتساب عدالت میں بطور گواہ پیش ہونگے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ لگتا ہے اب کی بار نواز شریف کیخلاف کبوتروں کی گواہی والا پکا کیس ہے، یہ تمام کبوتر احتساب عدالت میں بطور گواہ پیش ہوں گے۔

 

 

Advertisement