عمران خان بری، اوپر سے حکم آیا ہو گا: مریم نواز

Last Updated On 04 May,2018 02:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کے ایس ایس پی تشدد کیس میں بری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اوپر سے حکم آیا ہو گا"۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے مریم نواز سے موقف لینے کیلئے سوال کیا کہ "عمران خان بری ہو گئے" جس کا مریم نواز نے جواب دیا کہ اوپر سے حکم آیا ہو گا۔

ہماری روزانہ پیشیاں، عمران خان کو بری کر دیا گیا: نواز شریف

قبل ازیں نواز شریف نے عمران خان کے بری ہونے پر کہا کہ ہماری روزانہ پیشیاں ہو رہی ہیں اور عمران کو بری کر دیا گیا، جنہوں نے بری نہیں ہونا ہوتا وہ ہو جاتے ہیں مجھے اپنی بیوی کی مزاج پرسی کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

Advertisement