نیب نے ایک ارب روپے سے زائد فراڈ کا ملزم سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا

Last Updated On 09 May,2018 11:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب سے زائد فراڈ کا ملزم گرفتار کر لیا۔ ایم این ایم کرپشن کیس میں ہزاروں متاثرین سے اربوں روپے لوٹے گئے۔ نیب لاہور کے مطابق ملزم سرور خان نے سرمایہ کاری کے نام پر خطیر رقم بٹوری۔

نیب لاہور نے ایک ارب سے زائد کرپشن کیس میں ملوث ملزم سرور خان کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ نیب کے مطابق ایم این ایم کرپشن کیس میں ہزاروں متاثرین سےاربوں روپے لوٹے گئے جبکہ ملزم پر موٹر سائیکل فراہمی اورسرمایہ کاری کے نام پر خطیر رقم بٹورنے کا الزام ہے جس پر ملزم کو نیب نے حراست میں لے لیا۔