ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تحریکِ انصاف کے 13 اراکینِ اسمبلی فارغ

Last Updated On 09 May,2018 06:46 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں اپنے 13 ایم پی ایز کو پارٹی سے فارغ کر دیا جبکہ سات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ترجمانِ وزیرِاعلی شوکت یوسفزئی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 20 ایم پی ایز پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام تھا جس کی مکمل تحقیات کے لئے شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جن اراکین نے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیا، ان کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جن ایم پی ایز کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ان میں نرگس بی بی، دینا ناز، نگینہ خان، نیسم حیات، یاسین خلیل، قربان علی، امجد افریدی، ضیاء اللہ آفریدی، جاوید نسیم، خاتون بی بی اور عبدالحق شامل ہیں جبکہ سات ایم پی ایز جنہوں نے شوکاز نوٹسز کا جواب دیا تھا، ان کے لئے وزیرِاعلی پرویز خٹک اور سپیکر کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کر دی تھی جو کہ مذکورہ سات ایم پی ایز کے خلاف مزید تحقیات کر کے فیصلہ کرے گئی۔ ان سات ایم پی ایز میں معراج ہمایوں، عارف یوسف، فوزیہ بی بی، وجہیہ الزمان، سردار ادریس، فیصل زمان، بابر سلیم اور جاوید نسیم شامل ہیں۔

 

Advertisement