آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: چیف ایگزیکٹو پیراگون سوسائٹی کے 2 بھائی گرفتار

Last Updated On 11 May,2018 04:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو پیراگون سوسائٹی کے 2 بھائیوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

نیب کی ٹیم نے پیراگون ہاؤسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ عمر ضیاء اور منیر ضیاء پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ شاہد شفیق نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ندیم ضیاء کے بھائی اس کے پارٹنر ہیں جس پر یہ گرفتاری عمل میں آئی۔
 

Advertisement