کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات شروع، ڈائریکٹر جنرل بلڈنگز اتھارٹی آج طلب

Last Updated On 10 May,2018 11:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) معاشی دارالحکومت کراچی میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو آج طلب کرلیا۔

نیب کراچی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سمیت دیگر افسران کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کے تحت شہر کے اہم علاقوں جمشید ٹاؤن، ناظم آباد، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں ہائی رائز بلڈنگ اورمنظور کردہ رہائشی منصوبوں کے ریکارڈ کی چھان بین کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے (بلڈنگز اتھارٹی) کو طلب کیا ہے، نیب نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں بلڈنگ پلانز اوردیگر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔