سی پیک نوجوانوں کیلئے روزگار کے بھرپور مواقع لائے گا، مقامی یونیورسٹی میں سیمینار

Last Updated On 12 May,2018 10:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی پیک نو جوانوں کے لیے روزگار کے بھرپور مواقع لائے گا، خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی، مقامی یونی ورسٹی میں طلبا کو سی پیک سے آگاہی دینے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سی پیک، پاک چائنہ اکنامک کاریڈور ترقی اور خوش حالی کا راستہ تو ہے مگر نشیب و فراز سے آگاہی ضروری ہے، کن شعبہ جات میں آگے بڑھنے کے مواقع زیادہ ہیں، مقامی یونیورسٹی میں سیمینار کے دوران طلبا کو اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

سی پیک کانفرنس میں شرکا کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت نوجوان نسل توانائی، تعمیرات، زراعت، تجارت اور آئی ٹی کے شعبوں میں اپنے راستے بنا سکتی ہے۔ طلبا نے کانفرنس کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سی پیک کے حوالے سے بہت سی نئی معلومات ملیں جن سے وہ پہلے آگاہ نہیں تھے، کانفرنس کے بعد یونیورسٹی کے سابق طلبا کا گیٹ ٹو گیدر ہوا تو بھی سی پیک اور اس کے فوائد زیر بحث رہے۔