بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، فائرنگ' شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ

Last Updated On 18 May,2018 09:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 4 پاکستانیوں کی شہادت اور 10 افراد کے زخمی ہونے پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ پاکستانی حکام نے بھارتی ہائی کمشنر سے وضاحت مانگتے ہوئے فائرنگ اور شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے اور خطے کا امن خطرے سے دوچار کرنے پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید، 10 زخمی

قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جس میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں برس بھارتی فوج نے 1050 سے زائد بار فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے 27 شہری شہید،117 زخمی ہو چکے ہیں۔شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنانا انسانی اقدار وعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
 

Advertisement