آئین میں نگران حکومت کی مدت دو ماہ سے زائد نہیں ہوسکتی: ناصر الملک

Last Updated On 03 June,2018 08:50 pm

سوات (دنیا نیوز ) نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے کیونکہ آئین میں نگران حکومت کی مدت دو ماہ سے زائد نہیں ہے،

سوات آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ نگران حکومت کو دو ماہ سے زائد کا وقت دیا جائے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ مقررہ مدت میں انتخابات اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو جائیں۔ اس موقع پر ناصر الملک نے اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل دریافت کئے۔