پنجاب: 31 اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرنیکی منظوری، فہرست تیار

Last Updated On 04 June,2018 09:36 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) پنجاب میں 31 اہم شخصیات کی فہرست تیار، سکیورٹی دینے کی منظوری دیدی گئی، ڈومیسائل والے ضلع کی پولیس کا سکیورٹی اسٹاف متعین ہو گا، سکیورٹی اسٹاف کی بھی سکیورٹی کلیئرنس ہو گی۔

صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ینجاب ، آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء کا کیس وزرات داخلہ کو بھجوایا جا ئے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سکیورٹی سی سی پی او لاہور کی صوابدید پر ہو گی ۔حمزہ شہباز ،مریم نواز کو 25اپریل کو ہو نے والے اجلاس میں فیصلہ کے مطابق سکیورٹی اسٹاف مہیا کیا جا ئے گا۔