رواں رمضان 30 روزے متوقع، عیدالفطر 16 جون کو ہونے کے زیادہ امکانات

Last Updated On 07 June,2018 03:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور متوقع طور پر اِس مرتبہ 30 روزے ہونے کی اُمید ہے، کچھ امکانات 29 روزے ہونے کے بھی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر 16 جون کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، چاند کی پیدائش 14 اور 15 جون کی درمیانی رات کو ہو گی اور لاہور میں 15جون کو شام کے وقت اِس کی عمرتقریبا 19 گھنٹے ہوگی۔ چاند کو دیکھنے کے لیے اِس کی عمر 22 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ ساحلی پٹی پر 14 جون کی شام کو چاند دکھائی دینے کےمحدود امکانات ہیں۔

 

Advertisement