آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کابل روانہ، افغان صدر سے ملاقات کریں گے

Last Updated On 12 June,2018 03:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ کابل روانہ ہو گئے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی انکے ہمراہ ہیں، آرمی چیف افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ افغانستان کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی تھی، اس دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں، افغان مشیر قومی سلامتی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے 27 مئی کو پاکستان کا دورہ کیا تھا اور صدر اشرف غنی کی جانب سے آرمی چیف کو دورے کی دعوت دی۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں متحد و مستحکم قومی حکومت کا خواہاں ہے،، نیٹو اور امریکہ افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہیں۔
 

Advertisement