سرحد کو دہشتگردوں سے محفوظ بناتے ہوئے ایک اور بیٹا وطن پر قربان

Last Updated On 24 June,2018 07:23 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شہید سپاہی نیاز پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف تھے، افغانستان کی جانب سے فائرنگ میں وطنِ عزیز پر قربان ہو گئے۔

مادرِ وطن کی حفاظت کی خاطر ایک اور بیٹے نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید سپاہی نیاز پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف تھے، افغانستان کی جانب سے فائرنگ میں وطنِ عزیز پر قربان ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کو دہشتگردوں سے محفوظ بناتے ہوئے مادرِ وطن کے ایک اور سپوت نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ہے۔ سپاہی نیاز شمالی وزیرستان کے علاقے میں باڑ لگانے کے عمل میں مصروف تھے۔

 

 

میجر جنرل آصف غفور نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کہا کہ باہمی مفاد کے تحت افغانستان کی جانب سے تعاون درکا ہے۔ انشا اللہ بغیر کسی خوف و خطر کے ہم باڑ لگانے کا عمل مکمل کریں گے۔