تبدیلی کا وقت آ گیا، عوام ساتھ دیں: عمران خان

Last Updated On 03 July,2018 11:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 سال باریاں لینے والوں نے عوام کا سوچا ہوتا تو پاکستان مسائل کا گڑھ نہ بنتا۔

ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں پیسہ اشتہارات پر خرچ ہوا، سالانہ تین سو کروڑ بجٹ کے باوجود لاہور کا حال دنیا نے دیکھ لیا، لاہور کی حالت کا ذمہ دار کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا: عمران خان

ائیرپورٹ سے کپتان میمن گوٹھ گئے اور فکس اٹ یتیم خانے کا افتتاح کیا۔ عمران خان نے ایوب گوٹھ کا چکر لگایا اور کہا کہ 30 سال باریاں لینے والوں نے عوام کا سوچا ہوتا تو پاکستان مسائل کا گڑھ نہ بنتا۔

بعد ازاں انہوں نے گلشن اقبال عابد ٹاؤن میں خطاب کے دوران کراچی سے الیکشن لڑنے کی وجہ بھی بتا دی۔ عمران خان اپنے حلقے این اے 243 بھی گئے۔ جوہر چورنگی پر کھلاڑیوں کا ہجوم دیکھ کر کپتان نے بھی جوش دکھایا۔ شہر کے دیگر مقامات پر خطاب کے دوران عمران خان نے 25 جولائی کو ملک کی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا۔