نواز شریف اور مریم ایسے آ رہے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیتا ہو: عمران خان

Last Updated On 10 July,2018 05:31 pm

بشام: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے نواز شریف اور مریم نواز ایسے آ رہے ہیں جیسے ورلڈکپ جیتا ہو، دونوں چوری پر پکڑے گئے، نواز شریف عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دے سکے، انہوں نے بوگس قطری خط کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور مریم نواز کو شرم سے سر جھکانا چاہیئے، کس منہ سے آئیں گے، ایسا لگتا ہے باپ، بیٹی کشمیر فتح کر کے آ رہے ہوں۔ انہوں ے کہا چھوٹی چوری کرنے والوں سے جیلیں بھریں پڑیں ہیں، نواز شریف نے تو قوم کے اربوں روپے چوری کیے، یہ ملک کو نقصان پہنچا کر دندناتے پھرتے ہیں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کیا پاناما کا انکشاف میں نے کیا تھا ؟ آصف زرداری اور نواز شریف آپس میں ملے ہوئے ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کو بچاتے ہیں۔