آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر طلبی، پرویز مشرف پیش نہ ہوئے

Last Updated On 10 July,2018 06:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر طلبی کے باوجود سابق صدر پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ نیب میں پیش نہ ہوئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق صدر پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف کو وضاحت کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، تاہم دونوں میں سے کوئی بھی نیب کے دفتر نہیں پہنچا۔

نیب نے سابق صدر پرویز مشرف کے دونوں بچوں اور داماد کو بھی بدھ کے روز پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔